ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کا حکم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے وزرا اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عدالتی کارروائی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شرکاء اجلاس کو آئینی امور پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: تم نے اپنے دماغ سے صرف ملک لوٹا، مریم اورنگزیب

اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیر اعظم شہباز شریف نے آڈیو لیک کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جلد تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی میں تمام جماعتوں کی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلیوں کی تحلیل اور انتخابات پر اتفاق نہیں ہو سکا، شاہ محمود قریشی

اجلاس میں پارلیمنٹ کے فورم کا مؤثر انداز میں استعمال جاری رکھنے پر اتفاق ہوا اور پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت کی کسی کو اجازت نہ دینے کا عزم بھی کیا گیا۔


متعلقہ خبریں