چور چلتے ٹرک سے بکریاں چراتے رہے، ویڈیو وائرل

بھارتی پولیس نے پودے کھانے پر بکریوں کو گرفتار کر لیا

فوٹو: بھارتی میڈیا


بھارت میں چلتے ٹرک سے بکریاں چرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ہائے وے پر چلتے ٹرک سے بکریاں اٹھا اٹھا کر نیچے پھینکتا ہے۔

اس دوران آدھا درجن سے زائد بکریوں کو سڑک پر گرا دیتا ہے، اتنے میں ایک کار ٹرک کے پیچھے آتی ہے اور وہ شخص اس میں اتر کر رفو چکر ہو جاتا ہے۔

ابتدا میں سوشل میڈیا پر اس واقعہ کو پاکستان سے منسوب کیا گیا تاہم سڑک کنارے بورڈ نے اس کی ساری حقیقت کھول دی۔یہ واقعہ بھارت کے علاقے مہارشٹرا میں پیش آیا ہے۔


متعلقہ خبریں