پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

قلب عباس

الیکشن سے پہلے ن لیگ کو شدید دھچکا اہم رہنما ٹکٹ نہ ملنے پر پیپلز پارٹی میں شامل


ضلع راجن پور میں (ن ) لیگ کو بڑی کامیابی ملی گئی۔

خبر رساں ایجنسی آن لائن کے مطابق پی پی 294 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سردار نصر اللّٰہ خان ترین نے پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔

جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

سردار نصر اللہ کی طرف سے زبردست استقبال کیا گیا،سردار نصر اللّٰہ خان ترین نے 2018 کے الیکشن میں 18,000 ووٹ لئے تھے۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے رہنما علمدار عباس قریشی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ن لیگ کے اہم رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفر گڑھ سے سابقہ ركن صوبائی اسمبلی علمدارعباس قریشی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔

چودھری سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی

چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر علمدار عباس قریشی کو پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔


متعلقہ خبریں