سوات کبل دھماکہ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا اہم بیان آ گیا


سوات کبل دھماکوں سے متعلق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل کا اہم بیان سامنے آ گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دو دھماکے ہوئے، تھانے میں اسلحہ اور مارٹر گولے بھی موجود تھے،ہوسکتا ہے مارٹرگولے پھٹنے سے دھماکے ہوئے ہوں۔

مزید بتایا کہ خود کش دھماکہ بھی ہوسکتا ہے، تھانے کے گیٹ پر دھماکہ نہیں ہوا، عموماً خود کش حملہ آور گیٹ پر ہی خود کو اڑا دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تھانے کی عمارت پرانی تھی ، بیشتردفاتر اوراہلکار نئی عمارت میں منتقل کردیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں