سمارٹ فون کے عادی سال میں کتنی سکرولنگ کرتے ہیں؟ حیران کن حقائق سامنے آ گئے


ایک عام آدمی دن میں گھنٹوں موبائل کا استعمال کرتا ہے اور اس دوران وہ کتنی اسکرولنگ کرتا ہے اس کا اسے اندازہ بھی نہیں ہوتا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں برطانیہ میں ایک سروے کیا گیا ہے کہ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ےسمارٹ فون سکرین آگے کرنے کی ہماری عادت اب اتنی بڑھ چکی ہے کہ عادی افراد ایک سال میں تین سے پانچ کلومیٹر تک فون کی اسکرولنگ کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان میں نصف سے زائد افراد نے دردِ سر اور جسمانی تکلیف کی شکایت بھی کی ہے ۔

برطانوی کمپنی یوسوئچ نے ہزاروں افراد کا سروے کیا ہے جو ایک ان لائن سروے بھی ہے ۔

اس کے مطابق سمارٹ فون کے عادی ایک دن میں 519 انچ تک فون سکرول کرتے ہیں جو ایک ماہ میں ایفل ٹاور کی بلندی کے برابر ہے ۔یہ عادت جمع ہوکر ایک برس میں تین سے پانچ کلومیٹر تک طویل ہوسکتی ہے ۔ اس کے انتہائی منفی اثرات سامنے آرہے ہیں ۔

شرکا نے بتایا کہ انہیں کلائی میں اینٹھن، آنکھوں میں جلن اور دردِ سر کی عام شکایت ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ چڑچڑاپن اور یاسیت کے بھی شکار ہیں۔


متعلقہ خبریں