ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی


ملک بھر میں عیدالفطرآج مذہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔

ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔

عید کے موقع پر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

علمائے کرام نے اپنے خطبات میں عیدالفطر کی اہمیت اور فلسفہ پر روشنی ڈالی اور ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت میں عید کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے علاوہ اعلیٰ سرکاری افسران اور مسلم ممالک کے سفراء نے نماز عید ادا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی، اس موقع پر حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز سمیت پارٹی کے اہم رہنما بھی موجود تھے، وزیر اعظم شہباز شریف نماز عید ادا کر کے جاتی امراء روانہ گئے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ نے گڑھی خدا بخش بھٹو،وزیر دفاع خواجہ آصف نے جامع مسجد خواجہ صفدر کینٹ میں نماز عید ادا کی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں