ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل دوسرے روزاضافہ

lpg

ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں آج ایک بار پھر 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی قیمت 320 روپے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیاتھا جس کے بعد بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 310 روپے فی کلو اور پہاڑی اور دور درازعلاقوں میں 330 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔

سستے پٹرول کی فراہمی میں پٹرولیم ڈیلرز کی ہچکچاہٹ رکاوٹ بن گئی

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں میں دوسری اور ایک ماہ میں تیسری بار بلا جواز اضافہ کر دیا گیا ہے، ایل پی جی کی سرکاری قیمت 229 روپے فی کلو کی جگہ 320 روپے فی کلو پر پہنچ گئی اور مزید قیمت بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 100 روپے اور کمرشل 400 روپے مہنگا ہوگیا ہے اور اب گھریلو سلنڈر 2702 روپے سے 3775 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

موٹرسائیکل والوں کیلئے سستا پٹرول ،منصوبے میں بڑی پیشرفت

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ آزاد کشمیر، کوٹلی، میرپور، مظفرآباد میں ایل پی جی 350 روپے فی کلو، گلگت بلتستان، اسکردو اور ہنزہ میں 370 روپے فی کلو ایل پی جی فروخت جاری ہے۔

چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی امپورٹر اور لوکل کوٹہ ہولڈرز مصنوعی قلت کر کے ایل پی جی کی قیمت بڑھا رہے ہیں، حکومت اس بلیک مارکیٹنگ کا فوری نوٹس لے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں