ایلون مسک کی والدہ کا کارنامہ


واشنگٹن: ٹیسلا کمپنی اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی والدہ نے 74 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک کی 74 سالہ والدہ مے مسک کو ڈاکٹریٹر کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔ انہیں غذائی تحقیق میں معاون و مددگار ہونے پر جنوبی افریقہ کی یونیورسٹی آف فری اسٹیٹ نے غذائیت پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی۔

مے مسک غذائیت کے شعبے میں تحقیقی منصوبوں کے ساتھ کئی عرصے سے وابستہ ہیں اور اس شعبے میں ماسٹر کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔

ایلون مسک کی والدہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری ملنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب میں ڈاکٹر بن چکی ہوں اور یونیورسٹی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ اس تقریب میں میری آنکھوں سے خوشی کے آنسو امڈ آئے۔


متعلقہ خبریں