افطاری کیلئے پھل اور میوے نہ خریدنے پر بیوی قتل

افطاری کیلئے پھل اور میوے نہ خریدنے پر بیوی قتل

قاہرہ: یقین کریں! مصر میں ایک نوجوان نے اپنی اہلیہ کو محض اس لیے قتل کردیا کہ اس نے افطاری کے لیے پھل اور خشک میوہ جات نہیں خریدے تو پورے ملک میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

کھانا نہ پکانے پر بیوی قتل

خلیج کے مؤقر نشریاتی ادارے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصر میں 20 سالہ نرس فاطمہ سعید کو اس کے خاوند محمد حاتم  الخولی نے چھریوں کے وار سے قتل کیا، دونوں کی تقریبا چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور پیشے کے اعتبار سے نرس تھے۔

مقامی ویب سائٹس کے حوالے سے نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ فاطمہ سعید نے اپنے خاوند سے افطاری کی خریداری کے لیے رقم کا مطالبہ کیا تھا جو پورا نہیں ہوا تو وہ بازار سے پھلوں اور خشک میوہ جات خرید کر نہیں لائی جس پہ طیش میں آکر اس کے خاوند نے قتل کردیا۔

میاں بیوی نے اپنے بچوں کو زہر دینے کے بعد خود بھی زہر پی لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ فاطمہ سعید قاہرہ میں ابوالریش اسپتال میں بچوں کے شعبہ میں نرس کی حیثیت سے کام کرتی تھی، اپنے 20 سالہ شوہر کے ساتھ غزہ گورنریٹ کے ضلع میں مقیم تھی۔

پولیس نے حاتم کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ ایک ویب سائٹ کے مطابق مقتولہ کے خاوند نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اسے چاقو مارا پھر وہ اسے ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال بھی لے گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔

ایک شخص کی تین بیویاں، سب کے 18، 18 بچے، مردم شماری کرنیوالی کا سر چکرا گیا

سیکورٹی سروسز کے ارکان کو مقتولہ کے والدین نے تصدیق کی ہے کہ ان کی بیٹی کو اس کی شادی کے بعد سے شوہر کے لالچ کے باعث سخت پریشانی تھی، وہ بے جا مداخلت کرتا تھا، مارتا پیٹتا تھا اور جب ان کی بیٹی کا قتل ہوا تو اسے بھی چھپایا گیا۔


متعلقہ خبریں