علی امین گنڈاپور گرفتار


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے علی امین گنڈاپور کو  ڈی آئی خان ہائی کورٹ بینچ کے احاطے سے گرفتار کیا ہے۔

گرفتاری سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ،مجھے نہیں معلوم کس کیس میں گرفتار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر 50 سے زائد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، تمام ایف آئی آر میں میری ضمانت یا ایف آئی آر ختم ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس بار کے اندر سے بھی مجھے گرفتار کرنے کے لئے تیار تھی ،میں نے وکلاء اور بار کی عزت کے لئے باہر گرفتاری دی۔

مزید کہا کہ میں تمام کیسز کا قانونی مقابلہ کے لئے تیار ہوں،نہیں پتہ میرے ساتھ کیا کرینگے مگر میں آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے تیار ہوں۔


متعلقہ خبریں