خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز فارغ


خیبر پختونخوا کی نگران حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو فارغ کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم اور زمان پارک بارے کئی کئی گھنٹے تک سوالات کیے گئے،اظہر مشوانی کا لاہور ہائیکورٹ میں بیان

خیبر پختونخوا کے محکمہ اطلاعات کے مطابق بھرتی کیے گئے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا پراجیکٹ ختم کرکے وزارت خزانہ کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔ مراسلے میں انفلوئنسرز کا اعزازیہ اور تنخواہ روکنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ اطلاعات نے 1109 سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیے تھے۔ کے پی نگران حکومت اس پراجیکٹ کو مزید جاری نہیں رکھ سکتی۔ یہ پراجیکٹ وسائل کا ضیاع ہے، پراجیکٹ کے تمام امور بند ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں