اسرائیلی بربریت پرخاموش نہیں رہ سکتے، ترک صدر


انقرہ: ترکیے کے صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی بربریت پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

ترکیے کے صدر طیب اردگان نے  مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ ہمارے لیے سرخ لکیر ہے اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی بربریت پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیل جبر، خون اور اشتعال انگیزی کی سیاست کر رہا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں بیت المقدس اور گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہندو جنونیوں نے 110 سال پرانے مدرسے کو آگ لگا دی

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کے خلاف قراردار بھاری اکثریت سے منظور کی گئی۔ یہ قرارداد پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

اسرائیلی قبضے کے خلاف پیش کردہ قرارداد حق میں 38 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے جبکہ 5 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔


متعلقہ خبریں