1997 میں بھی ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، عمران خان


اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جس طرح 1997 میں مسلم لیگ ن سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئی اور نوازشریف کےخلاف کیس میں چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر حملہ  کیا، آج پھر ن لیگ عدالتوں پر حملہ آور ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جو جماعتیں اس سازش کی مخالف ہیں ان سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں،عمران خان، ن لیگ انتخابات سے خوفزدہ ہے، وکلابرادری 2007کی طرح آگے بڑھے، عوام قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کیلئے سڑکوں پر نکلنے کو تیار ہیں۔


سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں،شاہ محمودقریشی سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدلیہ   کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہناتھا کہ آئین میں واضح ہے کہ انتخابات90روز کے اندر ہوں گے،الیکشن کو مہینوں  کیلئے آگے نہیں لے کرجایا جاسکتا،امید ہےالیکشن ہوئے تو 30اپریل کے آس پاس ہوں گے،اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے الیکشن کس ماحول میں ہوگا۔

فواد چوہدیری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں آپس میں  طے کرلیں یا عدالت طے کرے گی،پی ٹی آئی  الیکشن کے ٹائم فریم پر بات کرنے کیلئے تیار ہے،الیکشن کیلئے ان کے پاس پیسے نہیں  مگر ترقیاتی اسکیموں کیلئے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہوگا، عمران خان کو ملکی سیاست سے منفی نہیں کیا جاسکتا۔


متعلقہ خبریں