مفت آٹا، ایک شہری کی جان لے گیا


فیصل آباد: حکومت کی جانب سے مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مفت آٹے کی تقسیم کے موقع پر شدید بدنظمی دیکھی گئی، پشاور میں آٹے کی مل کی دروازے توڑ دیے گئے، اس دوران ایک خاتون کا بازو ٹوٹ گیا۔

حافظ آباد میں بھی مفت آٹا لیتے ہوئے شدید دھکم پیل ہوئی اور اس دوران بھی متعدد مرد و خواتین زخمی ہو گئے، پولیس نے رش کم کرنے کے لئے تشدد بھی کیا۔

فیصل آباد میں مفت آٹے کے لئے بھی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں، مفت آٹے کے انتظار میں ایک بزرگ شخص جان کی بازی ہار گیا۔ کلیم شہید پارک پوائنٹ پر مفت آٹا لینے کے لئے آنے والا 74 سالہ بزرگ طبیعت خراب ہونے پر دم توڑ گیا۔

ورثا کا کہنا تھا کہ آٹا تو نہیں ملا لیکن ہمارے عزیز کی جان چلی گئی، اس پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کوئی بدنظمی نہیں ہوئی، بزرگ شہری کی موت پارک کے گیٹ سے باہر ہوئی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے مفت آٹا تقسیم کرنے کے لئے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔


متعلقہ خبریں