ایلون مسک ملازمین سے گھروں کا کرایہ لیں گے

Elon Musk

نیویارک: ٹیسلا کمپنی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک اب اپنے ملازمین سے گھروں کا کا کرایہ بھی لیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن سے 35 میل دور ایک قصبہ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جہاں 110 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

قصبے میں تعمیر کردہ گھر ٹیسلا، بورنگ اور اسپیس ایکس کے ملازمین کو کرائے پر دیئے جائیں گے، 2 یا 3 کمروں پر مشتمل گھر میں رہائش اختیار کرنے والے ملازمین سے 800 ڈالر کرایہ وصول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہابیہ زمین سے ٹکرانے کا خطرہ

رپورٹ کے مطابق اگر کسی ملازمین کو ادارے سے فارغ کیا گیا تو اسے ایک ماہ میں ادارے کی جانب سے دیا گیا گھر بھی خالی کرنا پڑے گا۔

ایلون مسک قصبے میں ایک اسکول بھی تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں جس میں ادارے کے بچے تعلیم حاصل کریں گے۔


متعلقہ خبریں