جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما اور مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
امیر العظیم 1958ء میں لاہور میں پیدا ہوئے اور طویل عرصے تک جماعت اسلامی اور اس کی طلبہ تنظیم میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دیتے رہے۔ وہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظمِ اعلیٰ بھی رہے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم انتقال کرگئے ہیں۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق امیر العظیم پچھلے کئی دنوں سے کینسر جیسے موذی مرض کے باعث شدید علیل تھے۔ امیرالعظیم زمانہ طالب علمی میں پنجاب یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے منتخب صدر رہے اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم… pic.twitter.com/HpURexsI4a
— Times of Karachi (@TOKCityOfLights) July 22, 2026
سال 2019ء میں اُس وقت کے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے انہیں جماعت اسلامی کا مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کیا، جبکہ 2024ء میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بھی انہیں اسی عہدے پر برقرار رکھتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کیا۔
انھوں نے اسلامیہ اسکول سنت نگر سے میٹرک اور اسلامیہ کالج ریلوے روڈ سے ایف ایس سی کا امتحان پاس کیا، جبکہ اسلامیہ کالج سول لائنز سے فزکس ڈبل میتھ کے ساتھ بی ایس سی، اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔
امیرالعظیم اسکول کے زمانہ سے اسلامی جمعیت طلبہ کے ساتھ وابستہ ہو گئے تھے۔ پنجاب یونیورسٹی طلباء یونین کے منتخب صدر رہے، بعدازاں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ کے طور پر فرائض سر انجام دیے۔
معرکہ حق میں افواج نے جدید خود مختار نظام اور سائبر سیکیورٹی کے ذریعے سرحدوں کا دفاع کیا، وزیراعظم
امیر العظیم ایک طویل عرصہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رہے، اس کے بعد جماعت اسلامی لاہور کے سیکرٹری جنرل اور امیر کے طور پر فرائض انجام دیے، بعدازاں جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر کے طور پر خدمات نبھائیں۔
