شیخ رشید کا چیف الیکشن کمشنر کو سخت پیغام


راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چیف الیکشن کمشنر کو مخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کافی ہو گئی ہے اب سپریم کورٹ کے فیصلے کو احترام دینا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ہم نیوز کے پروگرام “پاکستان ٹو نائٹ” میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی جھگڑا اتنا بڑھ گیا تھا کہ میں بیچ میں سے ہٹ گیا تھا لیکن اب میں پہلی بار سکندر سلطان راجہ کو آج تک میں نے کچھ نہیں کہا لیکن اب میں پہلی مرتبہ پیغام دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو سکندر راجہ کا نام پبلک سروس کمیشن کے لیے دیا تھا لیکن انہوں نے ان کو چیف الیکشن کمشنر بنا دیا۔ میرا لیٹر پبلک سروس کمیشن کے لیے تھا۔ میرے حلقے کے بڑے مسئلے ہیں لیکن اس کے باوجود میں نے کبھی ان سے رابطہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نیب کی تقرری متنازعہ ہے، فواد چودھری

شیخ رشید نے کہا کہ سکندر سلطان راجہ کو پیغام ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن مسلط کرنا ورنہ آپ کچہری کے کٹھرے میں ہوں گے۔ آپ کا مسئلہ اور خیبر پختونخوا کے گورنر کا مسئلہ کافی سیریس ہے۔ خیبر پختونخوا کے گورنر بھی صدر مملکت کو ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کافی آگے جا چکا ہے وہ ہر قیمت پر انتخابات چاہتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اب نہیں تو کبھی نہیں۔ اگر اب یہ انتخابات سے بھاگے تو عمران خان ایک بڑی کال بھی دے سکتا ہے اور پہیہ جام بھی کروا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں