کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکہ، خاتون مسافر جاں بحق


چیچہ وطنی کےقریب جعفر ایکسپریس میں دھماکا ہونے سے ایک مسافر خاتون جاں بحق  جبکہ 8 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی، ترجمان ریلوے کے مطابق دھماکا اکانومی کلاس کے واش روم میں ہوا، دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

چیچہ وطنی میں گاڑی میں دھماکہ میاں چنوں کی حدود میں ہوا، جس کے بعد ڈرائیور نے ٹرین کو چیچہ وطنی سٹاپ پر روکا، عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کی زنجیر کھینچ رہے تھے لیکن ٹرین نہیں رکی۔

 

 


متعلقہ خبریں