کینیڈا میں ناقابل شناخت شے کی پرواز،فورسز نے مار گرایا

کینیڈا کو غزہ کی پٹی میں سنگین انسانی صورتحال پر گہری تشویش ہے، جسٹن ٹروڈو

امریکہ کے بعد کینیڈا کی فضائی  حدود میں بھی ناقبل شناخت شے کو  مار گرایا گیا۔

کینیڈین  وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ احکامات ملتے ہی امریکی اور کینیڈین افواج کی مشترکہ  کارروائی میں امریکی ایف 22 جنگی طیارے نے   شمالی کینیڈا کے علاقے یوکون کے اوپر اڑتی ناقابل شناخت شے کو  مار گرایا ہے۔

جسٹن ٹروڈو  کی ٹوئٹ سے قبل نارتھ امریکن ائیرو ڈیفنس کمانڈ  نے کہا تھا کہ کینیڈا کے فضائی حدود میں ایک ناقابل شناخت شے کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔


اپنی ایک اور ٹوئٹ میں جسٹن ٹروڈو نے لکھا کہ انہوں نے امریکی صدر سے بات کی ہے اور اب کینیڈین افواج اس شے کے ملبے کو جمع کرنے کا بعد اس کا تجزیہ کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے بھی الاسکا کے اوپر اڑتی کسی ناقابل شناخت شے کو مارگرانے کا دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل امریکا نے مشتبہ چینی جاسوس غبارہ مار گرایا تھا۔


متعلقہ خبریں