وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ مستقبل میں روس سے طویل المدتی معاہدے کریں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں روس کے ساتھ معاہدہ طے پائے گا،اگلی سردیوں کیلئے بھی روس سے ایل این جی کامعاہدہ کیاجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عدم اعتماد پر تمام اپوزیشن کو غدار قرار دیا اور اس وقت کی اپوزیشن پر آرٹیکل 5لگانے کا کہا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان مخالفین تو کیا اپنے قریبی دوستوں کو بھی نہیں چھوڑتے۔
مصدق ملک نے کہا کہ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا،اور فونٹ استعمال کرنے پر7سال کی سزاسنائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت ملک کی معیشت اور توانائی کے مسائل حل کرنے کیلئےاقدامات کررہی ہے۔
