پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کے توانائی بچت پلان کو مسترد کر دیا۔
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا توانائی بچت پلان پنجاب حکومت کو قبول نہیں ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مارکیٹیں رات ساڑھے8 بجے بند ہوں گی جب کہ شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنا ہوں گے۔
وفاقی کابینہ نے توانائی بچت پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت نے ملک بھر میں شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا۔
توانائی کی بچت، ملک بھر میں بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے کا فیصلہ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سرکاری اداروں کے بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی لائے جائے گی۔ اس منصوبے سے سالانہ 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔پلان فوری طور پر نافذ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی روٹین ساری دنیا سے مختلف ہے، یہاں مارکیٹیں اور ریسٹورینٹس ایک دو بجے تک کھلے رہتے ہیں۔ دفاتر کا بھی یہی حال ہے، ہمیں اپنا طرز زندگی بدلنے کی ضرورت ہے، ہماری عادات و اطور باقی دنیا سے مخلتف ہیں۔
