پاک انڈیا فائنل،ٹرافی بھی گھر آگئی


سوشل میڈیا پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے کی پیش گوئیاں کی جارہی ہیں۔ ٹرافی بھی گھر آگئی ۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی سیمی فائنل میں جیت کے بعد پاکستانی شائقین میں  جوش اور ولولہ پہلے سے بھی زیادہ بڑھ گیا ہے۔جہاں شائقین کرکٹ پاکستان کے فائنل میں پہنچنے پر خوش ہیں وہیں انڈیا کے فائنل میں پہنچنے کی بھی پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے دوسرے  سیمی فائنل  سے پہلے ہی  پاکستان اور بھارت کے فائنل کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ سابق کرکٹرز اور خود پاکستانی ٹیم کے مینٹور میتھو ہیڈن نے بھی  پاک  بھارت فائنل کے  خواہشمند ہیں۔

محمد رضوان نے بھی ایک انٹرویو میں بتایا کہ لڑ کوں کی خواہش ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو۔

پاکستانی کرکٹر  حسن علی اور سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے بھی سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاک بھارت فائنل کی خواہش کا اظہار کیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے بھی شائقین کی پاک بھارت فائنل کی خواہش سے متعلق پلے کارڈ شیئرکیا۔


بھارتی شائقین کرکٹ بھی ٹی ٹوئنٹی ورڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاک بھارت  کے فائنل کے ساتھ ساتھ پاکستان کے جیتنے کی بھی  پیشگوئیاں کی جا رہی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹر نے  کہا ہے کہ  امید  ہے پاکستان اور بھارت فائنل کھیلیں اور پاکستان انہیں ہرا کر بدلہ لے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل تو ابھی نہیں ہوا لیکن سوشل میڈیا پر ٹرافی پاکستان  نے جیت بھی لی ہے۔

واضح رہے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا  دوسراسیمی فائنل آج کھیلا جارہا ہے جیتنے والی ٹیم پاکستان کے ساتھ اتوار کو  فائنل میں مد مقابل ہو گی۔


متعلقہ خبریں