این اے 45 کرم ، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان کامیاب قرار


کرم: این اے 45 کرم میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 20 ہزار 748 ووٹ لے کامیاب قرار پائے ہیں۔

خاتون رپورٹر کے ساتھی صحافیوں کا بیان ہے صدف نعیم کو دھکا دیا گیا، معاملہ مشکوک ہو گیا، وزیر داخلہ

این اے 45 کرم میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے تمام 143 ہولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے جمیل خان 12 ہزار718 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

غیر حتمی و غیر سرکاری اعداد و شمار کے تحت  آزاد امیدوار سیف اللہ خان 743 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے  ہیں جب کہ میں ووٹرز کا ٹرن آوٹ 18.47 فیصد رہا ہے۔

واضح رہے کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا تھا۔

پاکستان میں جانوروں کا نظام ہے، شہباز شریف نے اربوں لوٹے، رانا ثنا اللہ نے 18 قتل کیے، عمران خان

ضمنی الیکشن میں پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی تھی جو بنا کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی، طریقہ کار کے تحت وہ تمام افراد جو پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں موجود ہیں انہیں وقت ختم ہونے کے بعد ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔

ضمنی الیکشن میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے جمیل خان اور جماعت اسلامی کے شیر محمد خان سمیت کل 16 امیدواران میدان میں تھے۔

نومبر سیاسی طور پر فیصلہ کن ثابت ہو گا، وزیر دفاع

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت الیکشن کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔

این اے 45 کرم میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیراعظم عمران خان اور جے یو آئی کے امیدوار جمیل خان کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ظاہر کی جار ہی تھی۔

عمران خان نے مشترکہ طور پر آرمی چیف لانے کی پیشکش کی تھی، وزیر اعظم

واضح ہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے فخرزمان کا استعفی منظور ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں