فیض آباد توڑپھوڑ: ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی پردہشتگردی کا مقدمہ


فیض آباد توڑپھوڑ کرنے کے الزام میں ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی پردہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی وامق قیوم عباسی، سینیٹر فیصل جاوید اور عامر کیانی کے خلاف فیض آباد احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ پر تھانہ آئی نائن میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا، مقدمے میں 7 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ دہشتگردی ایکٹ سمیت اقدام قتل۔ پولیس کے ساتھ مزاحمت اور بلوا کرنے سمیت 9 دفعات شامل کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں