پرانی جینز، ہزاروں امریکی ڈالرز میں فروخت

پرانی جینز، ہزاروں امریکی ڈالرز میں فروخت

لاس اینجیلس: یقین کریں! اٹھارویں صدری کی ایک پرانی جینز 78 ہزار 400 امریکی ڈالرز میں فروخت ہوئی تو سب ورطہ حیرت میں پڑ گئے۔ فروخت ہونے والی پرانی جینز اٹھارویں صدی میں 80 کی دیہائی میں تیار کی گئی تھی۔

جینز پہننے کے شوقین افراد ہوشیار ہو جائیں

مؤقر امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل اور ٹائمز آنڈیا کے مطابق ہزاروں امریکی ڈالرز میں فروخت ہونے والی پرانی جینز لاوارث کان سے ملی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جینز کے ماہر مائیکل ہیرس کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز قیمت میں فروخت ہونے والی جینز مغربی امریکہ کے ایک لاوارث کان سے دریافت کی گئی تھی۔

جینز کو خریدنے والے زپ اسٹیونسن کا کہنا ہے کہ جس قسم کی جینز انہوں نے خریدی ہے وہ بہت ہی کم ملتی ہے جب کہ یہ تو نہایت اچھی اور بہتر حالت میں ہے۔ انہوں نے جینز کو ایک خزانہ قرار دیا ہے۔

جینز پہننے پر 17 سالہ بہو سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس طرح کی قدیم جینز کی دریافت کوئی نئی بات نہیں ہے، ماضی میں اس طرح کی ملنے والی کئی جینزیں امریکی عجائب گھروں میں محفوظ بھی ہیں لیکن وہ نہایت خستہ حالت میں ہیں اور زیب تن کیے جانے کے قابل نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں