ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شہرام ترکئی اور عاطف خان پر جرمانہ


این اے 22 مردان ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو صوبائی وزرا پر جرمانہ عائد کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شہرام ترکئی اور عاطف خان کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ جرمانہ 17 اکتوبر 2022 تک قومی خزانہ میں جمع کرکے چالان پیش کرایا جائے۔

وفاق کی درخواست مسترد،ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ دونوں وزراکی جانب سےوکلاپیش ہوئے تاہم ان کی وضاحت غیر تسلی بخش تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان کے امیدوار عمران خان کیلئےمہم میں حصہ لینے پر لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں