چھوٹا چور جیل اور بڑا چور ایوان میں بیٹھے تو ملک کا کیا مستقبل ہو گا،عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چھوٹا چور جیل اور بڑا چور ایوان میں بیٹھے تو ملک کا کیا مستقبل ہو گا۔

کراچی بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کا سب سے فیصلہ کن مرحلہ ہے، بڑے بڑے مجرموں کو این آر او ٹو دیدیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلا قانون کی حکمرانی سمجھتے ہیں، اگر قانون کی حکمرانوں کی دھجیاں اڑائی گئی تو مستقبل خراب ہوگا، ہم نے یہ ہونے نہیں دینا ہے۔

الیکشن نہ آتے تو لانگ مارچ کی کال دے دیتا، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ ان چوروں کے خلاف حقیقی آزادی کا جہاد کررہا ہوں، چاہتا ہوں آپ سب ساتھ ہوں۔ قیام پاکستان کی جدوجہد دو وکلا نے لیڈ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہوتی وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرتا۔


متعلقہ خبریں