بھارتی درخواست مسترد،انٹرپول کاخالصتان رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنےسے انکار


انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی۔

بھارت کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ انٹر پول نے بھارت کی درخواست پر خالصتان رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا میں تاریخ رقم، سکھوں کا آزاد خالصتان کا مطالبہ، کیپیٹل شملہ ہونا چاہیے

گروپتونت سنگھ پنوں علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس کے رہنما ہیں۔ بھارت نے گروپتونت سنگھ پنوں پرپنجاب میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر انٹرپول سے  انہیں گرفتار کر کے بھارت کے حوالے کرنے کی درخواست کی تھی۔

انٹر پول نے بھارتی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت گروپتونت سنگھ پنوں کے پنجاب میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت نہیں دے سکا۔


متعلقہ خبریں