اینٹی کرپشن پنجاب نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو بدعنوانی کے الزامات پر طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد کے خلاف بہت سی شکایات جمع ہو گئی تھیں، فواد
ذرائع کے مطابق اکبر ناصر خان پر سیف سٹی اتھارٹی کے سیکنڈ فلور کی تعمیراتی کام میں کرپشن کرنے کا الزام ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کو 11 اکتوبر کو ڈائریکٹر ویجیلینس ہیڈ کوارٹرز کے آفس میں طلب کیا گیا۔