اسرائیلی حکام نے فوجی اڈوں سے ہتھیار چوری کرنے کے الزام میں دو فوجیوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی چینل i24 نیوز کے مطابق گرفتاریاں حالیہ ہفتوں کے دوران پیش آنے والے کم از کم چار مختلف چوری کے واقعات کے بعد عمل میں لائی گئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیرِ حراست افراد میں دو اسرائیلی فوجی بھی شامل ہیں تاہم حکام نے گرفتار افراد کی مجموعی تعداد ظاہر نہیں کی۔
ایران جنگ کیلئے اسرائیل نے عراقی صحرا میں خفیہ اڈہ قائم کیا تھا ، امریکی اخبار
نشریاتی ادارے کے مطابق چوری شدہ ہتھیار اسرائیلی فوجی اڈوں سے اسرائیل کے اندر موجود نامعلوم گروپوں تک منتقل کیے جا رہے تھے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حالیہ برسوں میں اسرائیلی فوج کو متعدد ایسے واقعات کا سامنا رہا ہے جن میں فوجی تنصیبات کے اندر سے اہلکار اسلحہ چوری کرنے یا اسے مختلف اسرائیلی گروہوں تک پہنچانے میں ملوث پائے گئے۔
