پاکستان میں مقامی سطح پر تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کی پیداوار 32 ہزار بیرل یومیہ سے بڑھ کر 41 ہزار بیرل پر پہنچ گئی۔
او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی احمد حیات لک نے انکشاف کیا کہ او جی ڈی سی ایل ملک کے اندر تیل کی پیداوار کو 43 ہزار بیرل سے زائد یومیہ تک لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پاکستان کیلئے توانائی کے میدان میں بڑی خوشخبری، تیل و گیس کی بڑی دریافت
انہوں نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی سے قبل او جی ڈی سی ایل کی ملک بھر سے تیل کی پیداوار ساڑھے 32 ہزار بیرل تھی، ملکی سطح پر کوششوں کے باعث تیل کی پیداوار بڑھ کر41 ہزار بیرل یومیہ ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت اوجی ڈی سی کے پاس ملک کے اندر 17 سال تک کے لیے تیل اور گیس کے وافر ذخائر ہو گئے ہیں جو 2022-23 میں 12 سال کی سطح پر تھے۔
