لاہور ہائی کورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 7 کروڑ روپے واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی درخواست منظور کرتے ہوئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کے وکیل نے آئینی عدالت سے درخواست واپس لینے سے متعلق بیان حلفی بھی جمع کروایا۔
مریم نواز کی جانب سے وکیل جاوید ارشد بھٹی ایڈووکیٹ پیش ہوئے، جبکہ اسسٹنٹ ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر اور پراسکیوٹر فاطمہ شاہد بھی عدالت میں موجود تھے۔
شوہر مشترکہ جائیداد میں صرف اپنے حصے کی حد تک حق مہر دے سکتا ہے ، سپریم کورٹ
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں 7 کروڑ روپے بطور گارنٹی جمع کروائے گئے تھے، تاہم نیب کی جانب سے شوگر مل کیس ختم کیے جانے کے بعد رقم واپس کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
