سعودی عرب نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بزدلانہ حملے میں متعدد پاکستانی پولیس اہلکار شہید اور زخمی ہوئے، جس پر سعودی عرب کو گہرے دکھ اور افسوس ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہاپسندی کو مسترد کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
ایران کا آبنائے ہرمز میں برطانوی اور فرانسیسی جنگی جہازوں کی تعیناتی پر سخت ردعمل
بیان میں شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔
