سیلاب متاثرین کی امداد، وزیراعظم ڈیش بورڈ کا افتتاح کریں گے


وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے ڈیش بورڈ کا افتتاح کریں گے

ڈیش بورڈ کے ذریعے سیلاب متاثرین کو ملنے والی مقامی و بین الاقوامی امداد اور اسکی تقسیم کی معلومات تک دنیا کے کسی بھی حصے سے رسائی ممکن ہوگی.

یہ بھی پڑھیں: انوکی نے اپنی ریسلنگ میں مہارت سے ایک پوری نسل پر جادو طاری کیا، شہباز شریف

اسکے علاوہ سیلاب متاثرین کی امداد میں معاونت کیلئے ویب سائٹ، ایک جامع فلڈ ریلیف مینجمنٹ سسٹم، سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں میں مصروف فیلڈ ورکرز کیلئے ڈیجیٹل ایپلیکیشنز (Mobile Applications) اور پالیسی و فیصلہ سازی کیلئے ایگزیکٹیو ڈیش بورڈ بھی اس فلڈ ریسپانس نظام کا حصہ ہیں.

وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے جسے پاکستان ٹیلی ویژن براہ ِ راست نشر کرے گا۔


متعلقہ خبریں