پاکستانی رائیڈرز ایپ اور بھارتی فوڈ ڈلیوری ایپ میں ٹوئٹر جنگ


پاکستانی رائیڈرز ایپ اور بھارتی فوڈ ڈلیوری ایپ میں ایشیا کپ میں جیت ہار پر ٹوئٹر جنگ چھڑ گئی۔

پاکستانی رائیڈرز ایپ اور بھارتی فوڈ ڈلیوری ایپ میں لفظی جنگ ایشیا کپ میں  پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست پرشروع ہوئی۔

جب پاکستانی ایپ کریم نے بھارتی ایپ زوماٹو کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا۔ ٹویٹ میں منظر کشی کی گئی کہ کہ پاکستان سے شکست کے بعد وہاں گھروں سے رونے کی آوازیں آ رہی تھیں۔

بھارتی فوڈ  ڈلیوری ایپ نے  کریم  ایپ کی جانب سے میم میں بھارتی فلم کا منظر لگانے پر تنقید کرتے ہوئے جواب میں کہا کہ میم ٹیمپلٹ تو اپنی استعمال کرو۔

کریم ایپ کی جانب سے گزشتہ روز پاکستان کی افغانستان کے خلاف جیت پر  زوماٹو کی گزشتہ ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اپنی ٹیمپلٹ اٹھاو اور گھر جاو۔

واضح رہے کہ  پاکستان کی افغانستان کے خلاف شاندار جیت کے بعد نہ صرف پاکستان  نے فائنل کے لیے کوالیفا ئی کیا  ہے بلکہ بھارت اور افغانستان دونوں کو  ایونٹ سے بھی باہر کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں