منچھر جھیل پر کٹ لگانے کے بعد متعدد دیہات زیر آب


منچھر جھیل پر کٹ لگانے کے بعد سیہون شریف کے متعدد دیہات زیر آب آ گئے۔

منچھر جھیل پر  کٹ لگانے سے  دیہات زیر آب  آگئے۔جھیل کا سیلابی پانی تیزی سے مزید دیہاتوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:منچھر جھیل کو مزید دو مقامات سے کٹ لگانے کا فیصلہ

باغ یوسف کے مقام سے کٹ لگانے کے بعد سیلابی ریلے قریبی بستوں تک پہنچ گئے۔ یونین کونسل بوبک، آراضی اور یونین کونسل چنا کے بھی سیکڑوں دیہات ڈوب گئے۔

باجارا شہر اور جہانگارا شہر بھی مکمل طور پر  زیر آب آ گئے۔ علاقہ مکینوں نے کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی شروع کر دی۔ کئی مقامات پر موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں سیلابی ریلے میں پھنس گئیں۔

منچھر کو کٹ لگانے کے باوجود بھی جھیل سے پانی کا دباو کم نہ ہوسکا۔ پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی  پڑھیں:منچھر جھیل کے بند ٹوٹنے کا خدشہ، باغ یوسف کے مقام سے کٹ لگا دیا گیا

ذرائع کے مطابق بوبک بند پر دانستر نہر کے گیٹ بھی کمزور ہوگئے ہیں۔ بوبک بند کو نقصان پہنچا تو ایک لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بند ٹوٹنے سے 300 سے زائد دیہات زیر آب آ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں