اپنی ہی 20 سیٹوں میں سے 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں، مریم نواز

اپنی ہی 20 سیٹوں میں سے 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی ہی 20 سیٹوں میں سے 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

عمران خان کا فوری انتخابات ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پر آپ کا اٹیک وہ دھاندلی نہیں جو ہوئی ہی نہیں بلکہ فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف ہے۔

ن لیگ کی شکست: کارکنان نے منحرفین کو قبول نہیں کیا، جان نہیں لڑائی، مہنگائی نے جلتی پر تیل کا کام کیا، رانا ثنا اللہ

ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اس میں آپ کے خلاف ناقابل تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں۔

مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں گے، پی ٹی آئی اپنی 5 نشستیں ہار گئی،گیلانی

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ آپ کے خلاف آنے والے شواہد کا منظر عام پرلایا جانا نا گزیر ہے، الیکشن کمیشن جلد فیصلہ سنائے۔


متعلقہ خبریں