پاکستان پی ٹی آئی کےدور میں اپنی منزل سےدور ہوگیا، شہباز شریف


 وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان پی ٹی آئی کےدور میں اپنی منزل سےدور ہوگیا۔ووٹ ڈالتے ہوئے تبدیلی کےنام پر برپا کی گئی تباہی کےبارے ضرور سوچیئےگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پیغام میں پنجاب کے ووٹرز سے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کے پونے 4سالہ سیاہ دورکی کرپشن،نا اہلی،معاشی تباہی،مافیہ کی سہولت کاری و سرپرستی اورتبدیلی کےنام پر برپا کی گئی تباہی کےبارے ضرور سوچیئےگا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پی ٹی آئی کےدور میں اپنی منزل سےدور ہوگیا۔اس کا اظہار آپ نےاپنے ووٹ سےکرنا ہے۔پنجاب کو پونے4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو مفت ادویات اور طلباء کو وظائف سےمحروم کیا گیا۔ سرکاری آسامیوں اورتبادلوں کی کھلےعام خرید و فروخت کی گئی۔شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پررہی۔


متعلقہ خبریں