فواد خان کے مداحوں کا انتظار ختم ہوا، ڈزنی کی مس مارولز سیریز میں پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی انٹری ہو گئی۔
سیریز کی پانچویں قسط میں مہوش حیات اور فواد خان کی تقسیم برصغیر سے قبل کی خوبصورت کہانی دکھائی جائے گی، مارول سیریز میں فواد خان، مسلم سپر ہیرو کمالہ خان کے پرنانا کے روپ میں جلوہ گر ہوئے ہیں، جہاں وہ تحریک آزادی کے رہنما کا مضبوط کردار نبھا رہے ہیں۔
سیریز میں پہلی بار فواد خان اور مہوش حیات بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں، اور ان کی کیمسٹری نے بھی مداحوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا ہے۔
گذشتہ قسط میں فواد خان کے کردار کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر دکھائی گئی تھی، جس نے مداحوں کی بےچینی میں اضافہ کر دیا تھا اور وہ اپنے پسندیدہ اسٹار کو ہالی ووڈ سیریز میں دیکھنے کے لیے بےتاب تھے۔
فواد خان ہمیشہ سے اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، اور اس بار بھی ان کی انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر اداکاری نے سب کے دل جیت لیے۔، اور وہ ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ میں ہیں۔