عید الاضحیٰ پر5چھٹیوں کا اعلان

eid

وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

وفاقی حکومت نے بڑی عید پر بڑی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔وزیراعظم سیکریٹریٹ نے عید الاضحیٰ  پر 5چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف  نے جمعہ سے منگل تک عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں دینے کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ پر تین چھٹیاں ہوں گی، سمری وزیراعظم کو ارسال

اس سے قبل کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کو عیدالاضحیٰ پر تین چھٹیاں دینے  کی سمری ارسال کی تھی۔

سمری  میں دس، گیارہ اور بارہ جولائی کو عید  کی تعطیلات کرنے کی تجویز دی گئی  تھی۔ تاہم بعد میں وزیراعظم کو  جمعہ کی چھٹی شامل کر کے پانچ چھٹیاں دینے  کا مشورہ دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار وفاقی اداروں میں چھٹی  ہوتی ہے جس کے باعث چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں