روس میں دنیا کی سب سے بڑی گیس لیکیج کا انکشاف


روس میں دنیا کی سب سے بڑی گیس لیکیج کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس میں کوئلے کی ایک کان سے ہر گھنٹے میں 90 ٹن میتھین گیس لیک ہو رہی ہے، جسے اب تک کی دنیا کی سب سے بڑی گیس لیکیج قرار دیا جارہا ہے۔

سٹیلائٹ تصاویر اور ڈیٹا کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ جنوبی روس میں موجود کان میں 350 کلومیٹر زیر زمین سرنگیں ہیں جہاں سے کوئلہ نکالا جاتا ہے۔

روسی صدر کیلئے کھڑا رہنا مشکل ہو گیا: بیرونی دورے سے پیوٹن کا فضلہ واپس لانے کیلئے گارڈز متعین

رپورٹ کے مطابق اگر ایک سال تک اسی مقدار میں گیس لیک ہوتی رہی تو 7 لاکھ 64 ہزار ٹن میتھین گیس ضائع ہوجائے گی۔ یہ مقدار پورے سال تک 24 لاکھ گھروں کو قدرتی گیس فراہم کرنے کے لیے کافی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں