اسلام آباد: سابق وزیر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ معاشی صورت حال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کر دیا گیا اور معاشی صورت حال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا ایجنڈا آگے بڑھا رہے ہیں اور مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، ڈالر کا ریٹ ان سے کنٹرول نہیں ہو رہا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز واپس بھجوا دیئے
فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم کی ترجیح بیرونی دورے کرنا ہے اور حکومت نے قانون کو مذاق بنا دیا ہے۔ ایف آئی اے کو شہباز شریف نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوٹوں کے چیف راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنا دیا گیا ہے، 18 فروری کو وزیر اعظم پر فرد جرم عائد ہونا تھی لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔