آج گر ے یا کل یہ حکومت ختم ہوکر رہے گی، یہ نہیں بچ سکتی، شیخ رشید

پنجاب میں 22 کو حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی الیکشن کی تیاری کریگی، شیخ رشید

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  آج گر ے یا کل یہ حکومت ختم ہوکر رہے گی، یہ نہیں بچ سکتی۔معیشت بچانے کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے ۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 30روپے فی لیٹر پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد2ہزارروپے مہینے کی خیرات معیشت کو تباہی سے نہیں روک سکتی۔

ان کا کہنا ہے کہ معیشت تباہ حال اور ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے۔معیشت بچانے کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے ۔معیشت بچانے کے لیے عدلیہ اور دیگر اداروں کو آگے آنا ہوگا اور فیصلے کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب پر پی ٹی آئی کا سخت ردعمل

ان کا کہنا ہے کہ آج گر ے یا کل یہ حکومت ختم ہوکر رہے گی، یہ نہیں بچ سکتی۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ 20کروڑروپے میں رکن کو خرید کر بھی اپنی حکومت نہیں بچاسکتے۔لوگ چوروں کے اس فرسودہ نظام کے خلاف جہاد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جو وزیراعظم کرپشن پر فخر کریں اور ایف آئی اے ہاتھ جوڑ کرکھڑی تو انصاف کا اللہ ہی حافظ ہے۔وزیراعظم سمیت سب کرپشن کےمقدمات والے عنقریب جیلوں میں جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں