ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنا دوسرا میچ انڈونیشیا کے خلاف میچ جیت لیا۔
جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں قومی نے میزبان ٹیم پر گولوں کی برسات کر ڈالی اور انہیں صفر کے مقابلے میں 13 گول سے باآسانی شکست دے دی۔
پاکستان نے پہلے کوارٹر میں 4 گول کر برتری حاصل کی جبکہ دوسرے کوارٹر میں بھی پاکستان عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گول داغ دیے۔
ہاف ٹائم تک پاکستان نے انڈونیشیا پر 9 صفر کی برتری حاصل کی، تیسرے کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے ایک گول کیا گیا جبکہ آخری کوارٹر میں پاکستان نے 3 مزید گول کر کے مقابلہ 13 صفر سے جیت لیا۔
پاکستان کی جانب سے رضوان علی نے ہیٹ ٹرک کی، اعجاز احمد نے دو گول کیے، میچ کے بہترین کھلاڑی رانا وحید کو قرار دیا گیا۔
خیال رہے کہ کل کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد روائتی حریف بھارت سے میچ برابر کیا تھا۔پاکستان ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 26 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔