خدشات ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے جھاڑو بھی پھر سکتا ہے، شیخ رشید

عمران خان احتساب خان ہے، شیخ رشید

فائل فوٹو


راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خدشات ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے جھاڑو بھی پھر سکتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جنہوں نے ماسٹر پلان بنانے کی عالمی غلطی کی اس سے معیشت تباہ ہو رہی ہے اور اس ملک میں سیاسی قیامت آنے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانا ہے۔ ہمیں الیکشن کی تاریخ دی جائے اور ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جانا ہے۔ حالات امن کے دائرے سے باہر نکلے تو پھر کسی کے ہاتھ نہیں آئیں گے اور خدشات ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے جھاڑو بھی پھر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت، عثمان بزدار

شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان ملک بھر میں انتخابات چاہتے ہیں اور آج اپنی تقریر میں بھی کہوں گا کہ پنجاب میں بھی استعفے دیں اور پنجاب اسمبلی میں استعفوں کا فیصلہ عمران خان کو کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور عمران خان دونوں چاہتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی گھر جائے جبکہ عمران خان پنجاب میں اپنے اراکین سے بھی استعفے مانگ سکتے ہیں۔ میں 31 مئی تک فیصلہ ہوتے اور 45 دن کے اندر ملکی سیاست کو بدلتے دیکھ رہا ہوں۔


متعلقہ خبریں