عوام کے لیے بڑا ریلیف، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شادیوں پر ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کی ہیں کہ پنجاب بھر میں ون ڈش پر پابندی کے قانون پر من و عن عمل کرایا جائے جبکہ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
حمزہ شہبازنے کہا کہ ون ڈش پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، اقدام سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا، ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے، اس لیے ہم ہر وہ قدم اٹھائیں سے جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا فیصلہ
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا شادیوں پر ون ڈش پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
لاہور سمیت پنجاب کے ہر ضلع میں ون ڈش پر پابندی کے قانون پر من و عن عمل کرایا جائے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی ہدایت— PML(N) (@pmln_org) May 10, 2022
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدار ت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، سردار اویس لغاری، چوہدری محمد اقبال، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، رمضان صدیق بھٹی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ نے شرکت کی۔
متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے، رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کی اسلام آباد سے ویڈ لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔