مشہور بھارتی اداکار ڈاکٹر جسوندر بھلا کرتار پور پہنچ گئے


مشہور بھارتی فلمی اداکار ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر جسوندر بھلا کرتار پور پہنچ گئے۔

ہم نیوز کے مطابق کرتار پور آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسوندر بھلا نے کہا کہ بڑی امید تھی کہ ایک دن ہمیں بھی کرتار پور کا ویزہ ملے گا اور ہم درشن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور درشن ڈیوڑی پہنچنے پر شاندار استقبال پر انتظامیہ کا مشکور ہوں۔

بابا گرو نانک کا جنم دن،نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور پہنچ گئے

ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ سردیوں میں پورے پاکستان کا ویزہ ملے تاکہ لاھور کے راستے ننکانہ صاحب پنجہ صاحب کا بھی درشن کر سکوں۔


متعلقہ خبریں