آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات: ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا

آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات: ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے آئندہ مستقبل میں سیاسی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اٹھارویں ترمیم کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں، آصف زرداری

ہم نیوز کے مطابق یہ فیصلہ ایک ملاقات میں کیا گیا جو سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اس وقت ہوئی جب آصف زرداری نے ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے متعلق ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ق لیگ کے سیکریٹری جنرل اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت کا موجودہ سیاسی صورتحال میں ساتھ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

آصف زرداری اور فضل الرحمان کے درمیان ملاقات: کابینہ کی تشکیل پر اہم مشاورت

واضح رہے کہ آصف علی زرداری نے دو دن قبل امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے بھی ان کی رہائش گاہ پہ جا کر ملاقات کی تھی۔


متعلقہ خبریں