ہانڈی پک چکی اب تقسیم ہو رہی ہے،سیزن میں نئے کردار آنیوالے ہیں، پرویز الہیٰ

پرویز الہی

  مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ہانڈی پک چکی ہے، اب تقسیم ہو رہی ہے،سیزن میں نئے کردار آنیوالے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی  نے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ ہانڈی پک چکی ہے، اب تقسیم ہو رہی ہے، آدھی تو تقسیم ہو چک ہے۔ سیزن میں نئے کردار آنیوالے ہیں۔

انہوں نے  آرٹیکل 63 اے  پر ریفرنس سے متعلق کہا ہے  کہ سپریم کورٹ  کا کہنا  ہے ووٹ کاسٹ بھی ہوں گے اور گنتی بھی ہوگی۔جرم ہوا نہیں  اورعدالت پہلے پہنچ گئے، ووٹ کاسٹ نہیں ہوا ریفرنس دائر ہو گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ جلسے ریلیوں سے حکومت جاتی تو اب تک سو حکومتیں جا چکی ہوتیں۔ہم نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے۔بیرون ملک موجود بیمار کو ابھی طبیعت کے مطابق دوا نہیں مل رہی۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔مذہب کو سیاست میں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔مذہب کا نام استعمال کرنیوالوں کو فنگس لگے گا۔

 


متعلقہ خبریں