خطے کے امن کیلئے نائجیریا کے کردار کو سراہتے ہیں، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے کے امن کے لیے نائجیریا کے کردار کو سراہتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نائجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل بشیر صالحی مگاشی نے آرمی ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قانون کا احترام قانون کے بھگوڑے سکھا رہے ہیں، شہبازگل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نائجیریا کو افریقی براعظم میں ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے اور ہم علاقائی امن کے لیے نائجیریا کے کردار کو سراہتے ہیں۔

نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل بشیر صالحی مگاشی نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں